ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پُرعزم : ڈی جی پی

   

جموں: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) جموں و کشمیر آر آر سوین کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے ۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اس ضمن میں ہمارا روڈ میپ اور ہماری حکمت عملی واضح ہے اور ہم دہشت گردی کے خاتمے سے زیادہ دور نہیں ہیں۔موصوف ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز ضلع ڈوڈہ میں عوامی شکایات کے ازالے کے پروگرام کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘سیکورٹی فورسز اور پولیس جموں و کشمیر سے دہشت گردوں اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے ‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ہمارا روڈ میپ اور ہماری حکمت عملی واضح ہے اور ہم دہشت گردی کے خاتمے سے زیادہ دور نہیں ہیں۔انہوں نے کہا: ‘ہماری حکمت عملی واضح ہے ہمارا ایک روڈ میپ ہے اور ہم اپنے طریقہ کار سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘۔مسٹر سوین نے کہا: ‘میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر میں مقررہ وقت پر دہشت گردی ختم ہوجائے گی’۔لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے یہ بات کہی ۔