ہم نیٹو کے ہر حصہ کا دفاع کریں گے: بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ “ہم، مکمل معنوں میں نیٹو کے چپّے چپّے کا دفاع کریں گے”۔بائیڈن نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں بخارسٹ نائن’ B9′ سربراہان اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینز اسٹالٹن برگ کے ساتھ ملاقات کی۔اجلاس سے قبل جاری کردہ بیان میں بائیڈن نے کہا ہے کہ نیٹو کے مضبوط اتحادیوں کے ساتھ ملاقات میرے لئے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے اسٹالٹن برگ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ اسٹالٹن برگ نے اب تک نہایت شاندار کارکردگی دِکھائی ہے۔2015 میں ‘بی 9’ کے قیام کی یاد دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ “آج جبکہ ہم روس کے قبضے کا پہلا سال مکمل ہونے کی قریب پہنچ گئے ہیں ہمارا باہم متحد رہنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے اور میرے خیال میں یہ اتحاد ہمارے خود کو کس قدر طاقتور محسوس کرنے کا بھی ثبوت ہے۔بائیڈن نے نیٹو کی مشرقی شاخ میں واقع ممالک کی اہمیت پر زور دیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہمارے دفاع کا ہراول دستہ ہیں۔ یہ جھڑپ محض یوکرین کے لئے ہی نہیں پورے یورپ اور دنیا کی تمام جمہوریتوں کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔ ہم یوکرین کو سنجیدہ سطح پر سکیورٹی امداد اور لاکھوں مہاجرین کو بھی وسیع پیمانے پر امداد فراہم کر رہے ہیں۔ یوکرین کے ساتھ ہمارا تعاون پائیدار ہے اور جاری رہے گا”۔بائیڈن نے کہا ہے کہ میں نیٹوکے حلف کا دوبارہ ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ اس حلف کی پانچویں شِق ایک مقدس عزم ہے۔ ہم مکمل مفہوم کے ساتھ نیٹو کے ہر سینٹی میٹر کا دفاع کریں گے۔