ہماری رکنیت کا دارومدار ترکیہ پر منحصر : سویڈن و فن لینڈ

   

اسٹاکہوم : فن لینڈ کے صدر ساولو نینیستو نے کہا ہے کہ سویڈن کے ساتھ ہماری نیٹو میں شمولیت کا دارومدار ترکیہ کے فیصلے پر ہے۔ساولی نینیستو نے سویڈش وزیراعظم اولف کرسٹر سن اور نارویجیئن وزیر اعظم گاہر اسٹور سے سویڈش شہر ہارپ سنڈ میں ملاقات کی۔ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران فینیش صدر نے کہا کہ ہم نیٹو میں رکنیت کے مراحل سویڈن کے ساتھ مل کر طے کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے ہاتھ بندھے ہیں کیونکہ رکنیت کی منظوری کا دارومدار ترکیہ کے ووٹ پر ہے جو اس وقت کیا سوچ رہا ہے ہمیں معلوم نہیں ہے۔سویڈش وزیراعظم کرسٹرسن نے بھی کہا کہ ہم نیٹو کے حوالے سے ترکیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں،اسکینڈینیوئین ممالک کے مخصوص قوانین ہیں،اگر باہمی تعاون ہوا تو یہ نیٹو کو مزید مضبوط کرے گا، سویڈن اور فن لینڈ اگر رکن بن گئے تو نیٹو کا حلقہ شمالی یورپ تک وسیع ہو جائے گا۔ نارویجیئن وزیراعظم گاہر اسٹور نے بھی فن لینڈ اور سویڈن کی حمایت میں کہا کہ یہ ممالک نیٹو کو مزید تقویت دیں گے۔روس اپنی جنگی ہوس میں اندھا ہو چکا ہے وہ ہم پر سائبر اور ہائی برڈ سمیت جنگوں کے دیگر حربے استعمال کر رہا ہے۔