شملہ: ہماچل پردیش کے لاہول سپتی ضلع کے کازہ میں رات کا درجہ حرارت منفی 17 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا کیونکہ ریاست میں سردی کی لہر جاری ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے ایک اہلکار نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے پہاڑیوں اور میدانی علاقوں میں سردی کی لہر کی وارننگ دی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے نچلی پہاڑیوں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اچانک کمی اور شدید سردی کی لہر کی وارننگ بھی دی ہے ۔ زیریں پہاڑیوں اور میدانی علاقوں میں الگ تھلگ مقامات پر درمیانے سے گہری دھند کی بھی توقع ہے ۔