شملہ: ہماچل پردیش کے منڈی میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔آج صبح 08:42 پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 31.48 عرض البلد اور 76.95 طول البلدپر سات کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔