ہمیں اپنے سینئر کھلاڑیوں سے سبق لینا چاہیے :کرشنا

   

اندور 16۔ ارجن انعام یافتہ کرپاشنکر پہلوان نے نوجوان اندور کے پہلوانوں کو ٹوکیو اولمپک میں جانے والے مشہور کھلاڑیوں کی محنتی شخصیت اورجدوجہدسے پر زندگی سے تحریک لینے کا مشورہ دیا ہے ۔ملہار آشرم ریسلنگ ہال میں یہ پروگرام بڑی اسکرین ہربراہ راست چلایا گیا۔ پروگرام میں نوجوان پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اندور کے ارجن ایوارڈی مشہورپہلوان کرپاشنکر بشنوئی مہمان خصوصی کے طورپرموجودتھے۔ پروگرام کے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے کشتی کے کوچ بین الاقوامی پہلوان سرورمنصوری اورجمناسٹک کوچ نے کرپاشنکر بشنوئی کو گلدستہ دے کر ان کی عزت افزائی کی۔ اس دوران کرپاشنکر نے پہلوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے سینئر اوراچھے کھلاڑیوں سے سبق لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے اس ورچوئل میٹنگ کے ذریعہ ہمیں اپنے چمپئن کھلاڑیوں کے خیالات سننے کا موقع دیا۔