اپنے ٹوئٹس میں ممبئی پولیس کو شامل کرتے ہوئے مذکورہ دائیں بازو کے لوگ ممبئی میں منور فاروقی کے مجوزہ شو پر امتناع عائد کرنے کی مانگ کررہے ہیں۔
ممبئی۔ کامیڈین منور فاروقی جو اس سے قبل اندور میں مبینہ مخالف ہندو لطیفے سنانے کی وجہہ سے گرفتار کرلئے گئے تھے‘ دوبارہ سوشیل میڈیا پر ان کے ممبئی میں مجوزہ شوکو لے کر دائیں بازو تنظیموں کے مختلف گروپس کے نشانے پر ہیں۔
اچانک فاروقی کے شو پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے کیونکہ شو کو منسوخ کر نے کی مانگ کرنے والے گروپس دھمکیاں دے رہے ہیں۔
بک مائی شو کے بموجب فاروقی کے شو ”ڈونگری ٹو نو ویر“ ممبئی میں 29-31اکٹوبر کو منعقد ہونا مقرر ہے
وہ الزام لگارہا ہے کہ ان کے شو ز ”مخالف ہندو“ ہوتے ہیں اور تقریب کو درہم برہم کرنے کی دھمکی دے رہا ہے اور دعوی کررہے ہیں کہ یہ ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائیں گے۔
اپنے ٹوئٹس میں ممبئی پولیس کو شامل کرتے ہوئے مذکورہ دائیں بازو کے لوگ ممبئی میں منور فاروقی کے مجوزہ شو پر امتناع عائد کرنے کی مانگ کررہے ہیں۔تاہم سٹی پولیس کی جانب سے انہیں کوئی ردعمل نہیں ملا ہے۔
یوگی دیوناتھ‘ گجراتی نژاد سادھو سماج ممبر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”گجرات میں میں اس مخالف ہندو منور فارقی کا ایک پروگرام بھی نہیں ہونے دوں گا اور اب ممبئی میں بھی کہاجائے گا گو بیک منور۔
ریاست میں بجرنگ دل کے دہشت گردوں نے عہد لیاہے کہ وہ اس کامیڈین کو مظاہرہ کرنے نہیں دیں گے اور شوز کو منسوخ کرنے کی منتظمین کے نام ایک انتباہ بھی جاری کیاہے۔
بھگوا تھینک ٹینک کے نام سے ایک ٹوئٹر ہینڈل نے بپھی کامیڈین کو مظاہرہ کرنے سے روکنے کے لئے سرگرم تحریک شروع کی ہے۔ اس ہینڈل سے بک مائی شوکو بھی ان کے شو کے ٹکٹ فروخت کرنے پر دھمکیاں دی ہیں.
منور واپس جاؤ ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ کررہا ہے۔ ان میں چند ایک ٹوئٹس یہاں پر پیش کئے جارہے ہیں
تاہم سوشیل میڈیا صارفین کاایک حصہ منور فاروقی کی حمایت میں دیکھائی دے رہا ہے جسکا کہنا ہے کہ ”شہہ نشین آپ کا منتظر ہے اور ساتھ میں ہیش ٹیگس ہیں کہ ”وی آر ویتھ منوراور وی لو منور“
بی جے پی کارکنوں نے ان پر ہندو دیو ی دیوتاؤں کی شو کے دوران توہین کرنے کا مورد الزام ٹہرایاتھا۔ گرفتاری کے ایک ماہ سے زائد عرصہ کے بعد سپریم کورٹ سے انہیں ضمانت پر رہا کیاگیاہے