اسلام آباد۔ایک اہم میٹنگ جو جمعہ کے روز منعقد ہوگی جس میں متعدد کابینی وزرا بھی شریک ہوں گے اور اس میٹنگ میں ہندپاک تعلقات پر فیصلہ کیاجائے گی‘ پاکستان کے وزیراعظم اس میٹنگ کی نگرانی کریں گے۔
پاکستان کے ایک صحافی نے ٹوئٹ کیاکہ”ہند پاک تعلقات پر ایک اہم اجلاس کی کل عمران خان نگرانی کریں گے۔ ا
س اجلاس میں داخلی‘ خارجی امور‘ منصوبہ بندی اور انسانی حقوق کے وزراء شریک ہوں گے۔ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی سطح کا اس اجلاس میں تعین کیاجائے گا“۔
مزیدایک اور ٹوئٹ میں پاکستانی صحافی نے لکھا کہ”مذکورہ اعلی سطحی اجلاس میں آیا پاکستان تجارتی تعلقات کا آغاز کرے گا یا نہیں اس پر بھی فیصلہ کیلئے ایک ذیلی کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی“۔
جمعرات کے روز پاکستان کی فیڈرل کابینہ کی جانب سے معاشی تعلقات کمیٹی کے اس فیصلے کی حمایت کے ایک روز بعد یہ بات سامنے ائی ہے جس میں شکر‘ کپاس اور کپاس کے بینج کی سمندر اور زمین کے راستے سے درآمد کی حمایت کی گئی ہے۔
پاکستا ن کی معاشی تنظیم کے مذکورہ فیصلے جس میں کپاس اوربھٹے کی ہندوستان سے درآمد کی منظوری دی گئی ہے اس سے نئی دہلی او راسلام آباد کے رشتوں میں بہتری متوقع ہے