ہندوستا ن میں 1.52 لاکھ کے ساتھ اپریل9کے بعد سے کویڈ19کے سب سے کم واقعات درج

,

   

اپریل9کے بعد سے وباء کے سب سے کم معاملات درج ہوئے ہیں جب ہندوستان میں 1,45,384اور اپریل10کے روز 1,52,879تازہ معاملات درج ہوئے تھے۔


نئی دہلی۔مسلسل تیسری دن بھی ہندوستان میں 2لاکھ سے کم کویڈ 19کے معاملات پچھلے 24گھنٹوں میں 1,52,734کے ساتھ درج کئے گئے ہیں‘جبکہ3128لوگ وباء سے فو ت ہوئے ہیں‘ یہ جانکاری پیر کے روز وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے دی ہے۔

اپریل9کے بعد سے وباء کے سب سے کم معاملات درج ہوئے ہیں جب ہندوستان میں 1,45,384اور اپریل10کے روز 1,52,879تازہ معاملات درج ہوئے تھے۔

بیشتر میٹرو شہروں میں بڑی لہراؤں سے اب بھی مقابلہ جاری ہے‘ حالانکہ ممبئی اوردہلی میں اضافے پر قابو پالیاگیاہے۔

اتوار کے روز دہلی میں 946اور ممبئی میں 1066‘ بنگلورومیں سب سے زیادہ متاثر 4734معاملات کے ساتھ ہے‘ جس کے بعد چینائی 2689او رکلکتہ میں 1830معاملات درج کئے گئے ہیں۔

وہیں قومی درالحکومت میں لاک ڈاؤن کے اقدامات میں نرمی لائی گئی ہے تو کلکتہ میں مزید 15دنوں کے لئے سخت اقدامات کے ساتھ لاک ڈاؤن میں توسیع عمل میں لائی گئی ہے‘ کیونکہ چین کو تورنے کے لئے تاملناڈو ہر سطح پر باریک بینی سے کام لے رہا ہے۔

دہلی میں 47دنو ں میں پہلی مرتبہ ہفتہ کے روز100سے کم معاملات سامنے ائے ہیں۔

صحت یابی میں آندھرا پردیش نے 15لاکھ کانشانہ اتوار کے روز پارکرلیاہے۔ مئی 28کے روز ملک میں 1,86,364معاملات در ج کئے گئے تھے جبکہ اگلے روز 1,73,790اور مئی 30کے روز1,65,553معاملات درج کئے گئے ہیں۔

اموات چوتھے دن بھی مسلسل 4000سے کم رہے ہیں۔

ہندوستان میں کویڈ 19کے جملہ معاملات فی الحال2,80,47,534جس میں 20,26,092فعال معاملات اور 3,29,100اب تک ہوئی اموات شامل ہیں۔ وزرات صحت کے مطابق پچھلے 24گھنٹو ں میں جملہ 2,38,022لوگ اسپتال سے ڈسچارج کئے گئے ہیں‘ جس کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کئے جانے والوں کی جملہ تعداد آج کی تاریخ تک2,56,92,342تک پہنچ گئی ہے۔

وزرات صحت نے کہاکہ ملک میں اب تک 21,31,54,129لوگوں نے ٹیکہ لیاہے‘ جس میں پچھلے 24گھنٹو ں میں ٹیکہ لینے والے10,18,076لوگ بھی شامل ہیں۔ انڈین میڈیکل ریسرچ کے مطابق30مئی تک 34,48,66,883نمونوں کی جانچ کی گئی جاچکی ہے۔

اس میں سے 16,83,135نمونے اتوار کے روز حاصل کئے گئے ہیں۔ پچھلے 20دنوں میں ہندوستان میں 75,000اموات درج کئے گئے ہیں۔

مئی 24کے روز کرونا وائرس کی وباء سے ہونے والے اموات نے تین لاکھ کا نشانہ ار کرلیاتھا‘ جس کے بعد امریکہ اور برازیل کے بعد تین لاکھ اموات کا نشانہ پار کرنے والے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہندوستان بن گیاتھا۔

کویڈ کی بے رحم تیسری لہر کے بعد پہلی مرتبہ 17مئی کے روز کویڈ کے معاملات میں تین سے نیچے کی کمی ائی تھی‘ اس سے قبل مئی 7کے روز4,14,188سب سے زیادہ معاملات درج کئے گئے تھے۔