پیرس : فرانس سے رافیل طیاروں کی جو کھیپ ہندوستان کو روانہ کی گئی، ان طیاروں کی سطح سمندر سے 30,000 فیٹ بلندی پر فضاء میں ری فیولنگ کی گئی ۔ ری فیولنگ کی تصویر پیرس میں انڈین ایمبسی کے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل نے شیئر کی ہے۔ پیر کو فرانس سے اُڑان بھرنے والے رافیل طیارہ چہارشنبہ کو ہندوستان میں امبالہ (ہریانہ) پہنچیں گے۔