نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کو خسرہ اور روبیلا بیماری کی روک تھام کے لیے ’’بین الاقوامی خسرہ اور روبیلا ایوارڈ‘‘سے نوازا گیا ہے ۔وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ہندوستان کو خسرہ سے لڑنے کے لئے ملک کی انتھک کوششوں کے لئے 6 مارچ کو واشنگٹن میں امریکی ریڈ کراس ہیڈکوارٹر میں “خسرہ اور روبیلا پارٹنرشپ” کے ذریعہ باوقار “بین الاقوامی خسرہ اور روبیلا چیمپئن ایوارڈ” سے نوازا گیا ۔ یہ اعزاز مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن سری پریہ رنگناتھن نے حاصل کیا۔خسرہ اور روبیلا پارٹنرشپ ایک کثیر ایجنسی تعاون ہے جس میں امریکن ریڈ کراس، ڈبلییو ایچ او، بی ایم جی ایف، جی اے وی آئی، یو ایس سی ڈی سی ، یو این ایف اور یونیسیفب شامل ہیں۔ یہ عالمی سطح پر خسرہ سے ہونے والی اموات کو کم کرنے اور روبیلا کی بیماری کو روکنے کیلئے وقف ہے ۔