ہندوستان کے خلاف پاکستان کا سخت موقف کا فیصلہ

   

دبئی۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈکپ مجوزہ مقابلے میں تبدیلی کی ہندوستانی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی، آئی سی سی اجلاس میں سرفراز احمد پر سزا کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے آئی سی سی اجلاس میں ورلڈکپ شیڈول میں تبدیلی سے متعلق ہندوستانی موقف کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی کا متوقع موقف ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی ٹیم کو کوئی دوسری ٹیم ایونٹ سے دور نہیں رکھ سکتی۔ بی سی سی آئی کی کرکٹ ایڈمنسٹریشن کمیٹی نے جو خط آئی سی سی کو لکھا وہ سی او اے کا اختیار نہیں۔ انگلینڈ میں ورلڈکپ میں کسی بھی تبدیلی سے متعلق آئی سی سی دو ٹوک جواب دے چکی ہے کہ شیڈول اور مقامات نہیں بدلیں گے۔