ملبورن : ایک ہندوستانی شہری جس نے مبینہ طور پر ایک کلینر کو چاقو مارا اور پھر پولیس والوں کو بھی چاقو سے دھمکایا، اُسے آسٹریلیا میں پولیس نے گولی مار دی۔ ٹاملناڈو کے متوطن 32 سالہ سید احمد نے بتایا گیا کہ رات میں ویسٹ سڈنی کے ایک ٹرین اسٹیشن پر 28 سالہ کلینر پر حملہ کیا اور پھر خود ہی متعلقہ پولیس اسٹیشن پہونچا۔ وہاں اُس نے پولیس سے گفتگو کے دوران بتایا گیا کہ آفیسر کو چاقو دکھاکر دھمکایا۔ ایک سینئر آفیسر نے 3 گولیاں چلائی جس میں سے 2 احمد کے سینے میں لگیں۔ احمد کو قریبی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔ قونصلیٹ جنرل آف انڈیا نے احمد کی شناخت کی تصدیق کی اور کہاکہ اِس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔