ہندوستانی فوجیوں کو حیدرآبادیمیزائل ۔ قابل فخر کے ٹی آر

   

حیدرآباد /14 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے ایک ٹیوٹ کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ میں قائم کلیانی رافیل ایڈوانسڈ سسٹم ( کے آر اے ایس ) ہندوستانی دفاعی فورسیس کو تقریباً 100 میزائل کش فراہم کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہندوستان میں مزائل تیار کئے جارہے ہیں یہ بھی قابل ذکر ہے کہ حیدرآباد میں یہ مزائل تیار کئے جارہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ کی کلیانی کمیٹی ہندوستانی فوج کو میزائل کے کٹس فراہم کر رہی ہے جس پر انہیں فخر ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد نے دفاعی شبہ مںی اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے ۔ ع