نئی دہلی ۔ دنیائے کرکٹ کا سب سے سے بڑا ایونٹ 5 اکتوبرکو ہندوستان میں شروع ہونے جارہا ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے تمام ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں اور اب اسی حوالے سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی بھی متعارفکردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں جو کرکٹرز نے جرسی پہنی تھی اس میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ایشیا کپ میں کرکٹرز نے جو جرسی پہنی تھی اس کے کندھوں پر سفید رنگ کی تین لکیریں تھیں تاہم ورلڈ کپ کی جرسی میں اسے تبدیل کر کے زعفرانی رنگ سے بدل دیا گیا ہے۔