ہند۔امریکہ سیکورٹی مشیروں کی میٹنگ

   

واشنگٹن: قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور امریکی ہم منصب جیک سلیوان نے چہارشنبہ کو یو ایس انڈیا انیشیٹو آن کریٹیکل اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا باضابطہ آغاز کیا نیز دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈوول نے دیگر اہم امریکی سیکورٹی حکام کے ساتھ بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ ڈوول اور سلیوان نے میٹنگ میں باہمی اقدام ،آئی سی ای ٹی کے آغاز کا جائزہ لیا ۔اور ایک نتیجہ خیز میٹنگ کے دوران اہم عالمی اور علاقائی ترقی کا مشترکہ جائزہ لیا۔ایک اور ٹویٹ میں، سفارت خانے نے کہا، “وژن کو عمل میں تبدیل کرنا! قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور جیک سلوان نے باضابطہ طور پر آئی سی ای ٹی کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ذریعہ اعلان کردہ آئی سی ای ٹی ٹیکنالوجی کے میدان میں اسٹریٹجک، تجارتی اور سائنسی نقطہ نظر میں ہندوستان اور امریکہ کے ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے مئی 2022 میں دونوں ممالک کی حکومتوں، کاروباری اداروں اور تعلیمی اداروں کے درمیان اسٹریٹجک ٹیکنالوجی پارٹنرشپ اور دفاعی صنعتی تعاون کو بڑھانے اور وسعت دینے کیلئے یوایس- انڈیا انشیٹو آن کریٹکل اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیزکا اعلان کیاتھا۔