رانچی: جھارکھنڈ کے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں اور ہومیوپیتھک میڈیکل سائنس میں زیرتعلیم طلباء کے لیے رانچی کے آئی ایم اے بھون میں مفت سیمینار کا انعقاد کیا۔ممبئی کے مشہور معالج اور ہومیو پیتھک میڈیکل سائنس کے مقرر تھری نائس مین کا آج بیان ہوا۔ انہوں نے موجود ڈاکٹروں کو بتایا کہ کس طرح دماغ کے رویے سے بیماری کو پکڑتے ہیں۔تھری نائس مین کے نام سے مشہور ڈاکٹر یوگیش راجورکر، ڈاکٹر سری کرشنا دافلے ، ڈاکٹر آلوک کمار کی ٹیم نے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو بتایا کہ بیماری کو کیسے پکڑا جائے ۔ کون سی بیماری کب ہوئی ہے ، کیا جس وقت بیماری ہوئی ہے اس وقت مریض کے ساتھ کوئی واقعہ پیش آیا ہے یا مریض کو کسی وجہ سے کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ بیماری ہونے کی صورت میں مریض کے دماغ پر ذہنی طور پر کیا کوئی منفی اثر ہوا ہے ؟۔