ہپی برتھ ڈے ثانو:شعیب ملک کی بیوی کو مبارک باد

   

دبئی ۔ پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔شعیب ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت تصویر شائع کی ۔انہوں نے یہ تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ہپی برتھ ڈے ثانو۔اس خوبصورت جوڑی نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ دبئی میں ثانیہ مرزا کی زندگی کے اس خاص دن کو خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ منایا۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 12 اپریل 2010 کو شہر حیدرآباد دکن میں ہوئی تھی۔ثانیہ مرزا بھی کرکٹ کی مداح ہیں اور جب شعیب ملک کھیلتے ہیں تو اکثر وہ اپنے شوہرکی حمایت کیلئے اسٹیڈیم میں دکھائی دیتی ہیں۔