ہیلتھ کارڈس کا عدم کارکرد ہونا افسوسناک: ڈی نریندر

   

میدک ۔ 12 اگسٹ ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری ملازمین کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ کارڈس کا ہاسپٹلس میں قابلِ قبول نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ TNGO’S کے میدک ضلع صدر ڈی نریندر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین اور ان کے زیرِ کفالت افراد کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔میدک کے ٹی این جی اوز بھون میں منعقدہ ضلعی عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم جون سے ملازمین کی تنخواہوں میں سے ہیلتھ انشورنس کے نام پر 1.5 فیصد رقم کاٹی جارہی ہے، لیکن اس کے باوجود ہاسپٹلس میں سرکاری ہیلتھ کارڈس قبول نہ کیا جانا باعثِ تشویش ہے۔اجلاس میں ریاستی سکریٹری انورادھا، ضلعی نائب صدر اقبال پاشاہ۔ نائب صدور ارشد، فضل الدین، اسپورٹس سکریٹری گوپال، توپران یونٹ کے صدر و سکریٹری سنتوش اور نریندر گوڑ، ایڈوپایال درگا یونٹ کے سکریٹری پرشانت، محکمہ افزائشِ مویشیان فورم کے سکریٹری لنگامورتی سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی۔