نئی دہلی۔ یسمین جس کو80فیصد جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال میں شریک کیاگیاہے اور وہاں پر وہ زیرعلاج ہے نے اپنے نو سالہ بیٹی کو بتایا ہے کہ ان کی حالت کے ذمہ دار کون ہیں۔
حضرت نظام الدین پولیس اسٹیشن میں درج کیس کے مطابق ٹیوشن سے جب بچے گھر واپس لوٹے تو انہوں نے دیکھا کہ آگ کی لپٹوں میں گھیری ان کی ماں کو بڑی امی کوثر اور ندا نے پکڑا تھا۔یسمین کی بچیوں نے کسی طرح آگ بجھائی۔
بچیوں کو یسمین نے بتایا کہ انہیں ان کے شوہر کے بھائیوں احمد‘ محمود دلشاد اور رائیس او ران کی بیویوں نے کیروسین تین چھڑک آگ لگادی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مذکورہ الزامات کی جانچ کی جارہی ہے۔
پولیس کو ابتدائی جانچ میں کیروسین تیل کی بوتل کے علاوہ فرش پر سے پانی او رمٹی کا تیل بھی پڑا ملا ہے۔
کچھ نصف حد تک جھلسی ہوئی کپڑے بھی ملے ہیں۔
موقع سے کیروسین تیل کی کافی بدبو بھی آرہی تھی۔ اسبات کی بھی جانکاری پولیس کو ملی ہے کہ یسمین کے شوہر عامر کی موت کے بعد جائیداد اور پیسوں کو لے کر گھر میں تنازعہ شرو ع ہوگیاتھا۔