یقین دہانی کے باوجود کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج جاری

   

سرینگر: کشمیر صوبے میں پنڈت ملازمین کی جانب سے تیرہویں روز بھی اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج جاری رہا۔ بتادیں کہ پیر کی شام کو جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بڈگام میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ملاقات کی اور یقین دلایا کہ جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ 12مئی کو چاڈورہ میں راہول بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈتوں کا احتجاج منگل کے روز بھی جاری رہا۔ انہوں نے بتایا کہ گر چہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کی شام کو بڈگام میں کشمیری پنڈت کالونی کا دورہ کیا اور وہاں احتجاج پر بیٹھے ملازمین کو یقین دلایا کہ اُن کی سیکورٹی کے حوالے سے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول نے احتجاج پر بیٹھے کشمیری پنڈت ملازمین کو منگل سے ڈیوٹیاں جوائن کرنے کی صلاح دی ۔