یو جی سی نیٹ پیپر لیک پر راہول گاندھی کی مرکز پر تنقید

   

نئی دہلی، 8 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہول گاندھی نے یو جی سی-نیٹ امتحان کے مبینہ پیپر لیک کے سنگین الزامات کے تعلق سے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ نیٹ پیپر لیک کے کچھ ہی ہفتوں بعد اب یو جی سی نیٹ امتحان پر بھی سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں، جو ملک کے امتحانی نظام کی ساکھ پر بڑا بحران ہے ۔ کانگریس رہنما نے الزام لگایا کہ امتحان سے ٹھیک پہلے 100 صفحات کی ایک پی ڈی ایف گردش کر رہی تھی، جو سوالنامہ تیار کرنے سے متعلق تھی اور مبینہ طور پر صرف نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) کے پاس دستیاب ہو سکتی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس پی ڈی ایف کے تقریباً 90 سوالات سوشیالوجی کے اصل سوالنامے سے میل کھاتے ہیں۔
ممبئی میں شدید بارش کے دوران ساحلی علاقہ میرین ڈرائیو پر سمندری لہریں اٹھتی ہوئی۔
سابق مرکزی وزیر کیخلاف جعلی فیس بک پوسٹ، سائبر پولیس کی تحقیقات
ترواننت پورم، 8 جولائی (یو این آئی) کیرالہ سائبر کرائم پولیس نے سابق وزیراعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر اے کے انٹونی کے خلاف مبینہ طور پر جعلی پوسٹر تیار کرکے فیس بک پر پھیلانے کے الزام میں ’’شیلن کنن‘‘ نامی فیس بک اکاؤنٹ چلانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے مبینہ طور پر اے کے انٹونی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک جعلی پوسٹر تیار کیا اور اسے مذکورہ فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیلایا، جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اس معاملے میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس)، 2023 کی دفعات 192 اور 336(3)، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کی دفعہ 66(سی)، اور کیرالہ پولیس ایکٹ، 2011 کی دفعہ 120(o) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
ترواننت پورم سٹی سائبر کرائم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ جعلی پوسٹر کی تیاری اور اس کی تشہیر کے پس منظر کا پتہ لگایا جا سکے اور اس میں ملوث تمام افراد کی شناخت کی جا سکے ۔
یواین آئی۔ ظا