یو پی آئی چارج کا پٹرول پمپوں پر منفی اثر، آن لائن ادائیگی نہ کی جائے، نقد ادائیگی کے لگے پوسٹر

,

   

نئی دہلی ۔19؍ستمبر ( ایجنسیز )مودی حکومت نے 2000 روپے سے زیادہ کے یو پی آئی لین دین پر 0.4 فیصد کا ’مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ‘ (یو پی آئی ایم ڈی آر) نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ اگلے ماہ 15 اکتوبر سے نافذ ہونے والا ہے لیکن ’یو پی آئی ایم ڈی آر‘ چارج نافذ ہونے سے قبل ہی اس کے منفی اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ جہاں دکانداروں سے لیکر تاجروں تک پرافٹ میں مارجن کم ہونے کی تشویش بڑھ گئی ہے وہیں خصوصاً پٹرول پمپوں پر اب الگ ہی منظر ہے۔ راجستھان کے الور میں کئی پٹرول پمپوں پر نقد ادائیگی کے پوسٹر لگا دیے گئے ہیں کہ 2000 روپے سے زیادہ کی ادائیگی نہ کریں۔