یو پی میںایک اور نوجوان گرفتار‘جیش محمد سے روابط کا الزام

   

لکھنؤ: اترپردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) نے اتوار کو دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ایک اور مشتبہ رکن کو کانپور سے گرفتار کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ‘جمعہ کو ضلع سہارنپور سے گرفتار کئے گئے محمد ندیم سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر کانپور کی فیلڈ یونٹ نے حبیب الاسلام عرف سیف اللہ کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس کے دعوی کے مطابق حبیب الاسلام نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ وہ ندیم کو جانتا ہے اور دونوں جیش محمد سے وابستہ ہیں۔ترجمان کے مطابق حبیب اللہ ورچول آئی ڈی بنانے میں ماہر ہے اور اس نے بشمول ندیم کے پاکستان اور افغانستان کے دہشت گردوں کو تقریبا 50 آئی ڈی فراہم کی ہیں۔