یو پی کے گیارہ اضلاع میں مہلک ملیریا کے کیس درج

   

لکھنؤ: 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی کے 11 اضلاع میں رواں سال ’مہلک‘ پی ایف ملیریا کے کیس درج ہو ئے ہیں۔ رواں سال جنوری سے اگسٹ تک جملہ 852پی ایف کیس سامنے آئے ہیں،اور ان میں سے بریلی میں 707کیس ہیں۔ دوسرے دس اضلاع جہاں پی ایف کا پتہ چلا ہے وہ ہیں پیلی بھیت، بدون، شاہجہاں پور،بہرائچ،کانپور دیہات،کشی نگر، میرز پور ،سونبھدرا،للٹ پور اور گوتم بدھ نگر۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس سال جنوری سے اگسٹ تک اتر پردیش میں پلاز مو ڈیم ویو کس (پی وی) کے 39, 135کیسیس،اورر پی ایف 852کیسیس درج ہوئے ہیں۔