حیدرآباد 20 فروری ( سیاست نیوز ) یو کے ۔ انڈیا ینگ پروفیشنلس اسکیم (YPS) 2025 کیلئے درخواستوں کا عمل آج ختم ہوا ۔ یہ اسکیم 18 تا 30 سال عمر کے ہندوستانیوں کو یو کے میں دو سال تک قیام ، کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے راہ ہموار کرتی ہے اس سال اس میں بہت نوجوانوں نے دلچسپی لی ہے ۔ جناب عامر علی خاں ایم ایل سی کی زیر قیادت کمیونٹی کیلئے معاون پہل میں سیاست ہب نے درخواست گذاروں کی مدد کیلئے مفت سہولت کاونٹرس قائم کرکے ان نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کیلئے آسانی پیدا کی ۔ یہ کام صرف کمیونٹی کے فائدہ کیلئے کیا گیا اور یہ مسٹر فاروق اعظم ( یو کے ) اور اوورسیز یپک کنسلٹنٹس کے مسٹر نجم سلیم کے تعاون سے ممکن ہوا ۔ اس میں اچھا ردعمل دیکھا گیا جس میں سیاست ہب فیسیلیٹیشن سنٹر سے 161 امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں ۔ وائی پی ایس 2025 بیالٹ 20 فروری کو کھلا جس میں اہل ہندوستانی نوجوانوں کیلئے 3000 اسپمائس کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ کامیاب امیدواروں کا انتخاب رینڈم بیالٹ سے کیا جائے گا اور دو ہفتوں کے اندر ای میل سے اطلاع دی جائیگی ۔ منتخب افراد کو ویزا اپلی کیشن پروسیس کی تکمیل کیلئے 90 دن کا وقت ہوگا ۔ بشمول بائیو میٹرکس اور ضروری فیس کی ادائیگی ۔ ناکام امیدواروں کو فیوچر بیالٹس میں درخواست داخل کرنے کا موقع ہوگا ۔ بیرون ملک مواقع کے متلاشی نوجوان پروفیشنلس کی مدد کیلئے جناب عامر علی خاں کی اس پہل کی کافی ستائش کی جارہی ہے ۔