یوروپی یونین کے وفد کا دورہ کشمیر خانگی تھا : کشن ریڈی

   

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دیئے گئے تحریری جواب میں بتایا کہ حال ہی میں یوروپی ارکان پارلیمنٹ کے وفد کا دورہ کشمیر خانگی تھا۔ حکومت جموں و کشمیر نے بتایا کہ یوروپین پارلیمنٹ کے مختلف سیاسی جماعتوں کے 27 ارکان پر مشتمل وفد نے 28 اکٹوبر تا یکم نومبر 2019ء ہندوستان کا خانگی دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہونالائنڈ اسٹڈیز کی دعوت پر کیا گیا تھا جو دہلی کی دانشوروں کی تنظیم ہے۔ کشن ریڈی نے بتایا کہ سیکوریٹی وجوہات کی بناء پر ملک کے ارکان پارلیمنٹ کے وفد کو دورہ کشمیر کی اجازت نہیںدی گئی۔