یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ سے12 ملین ڈالرز کی چوری

   

لندن : جمائیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے تیز رفتار ترین انسان کا خطاب پانے والے یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ سے 12 ملین ڈالرز چوری ہو گئے۔میڈیا کے مطابق کنگسٹن میں قائم ایک سرمایہ کاری فرم کے اکاؤنٹ سے یوسین بولٹ کے 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز چوری ہو گئے ہیں۔یوسین بولٹ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اب ان کے اکاؤنٹ میں 12 ہزار ڈالرز باقی ہیں۔وکیل نے کہاکہ یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ڈالرز ان کی ریٹائرمنٹ اور زندگی بھر کی جمع پونجی تھی۔