لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آنے والے 15اگست کو ریاست کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے سبھی ریاستی باشندوں کو خط لکھ کر مبارک باد دینے کی پہل کا آغاز کیا ہے ۔وزیر اعلی دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ ملک گیر سطح پر منائے جارہے آزادی کے امرت مہوتسو سال کے موقع پر وزیر اعظم نریندرمودی کی اپیل پر شروع کئے گئے ’ہر گھر ترنگا مہم’ کے تحت اترپردیش کے گھر گھر میں ‘وزیر اعلی یوگی کی پاتی’ پہنچے گی۔ وزیر اعلی کی تصویر والے خط میں وزیر اعلی ریاستی باشندوں کو یوم آزادی کی مبارک باد کے ساتھ خصوصی پیغام دیں گے ۔ایک افسر نے بتایا کہ یوم آزادی پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا گھر گھر خط پہنچے گا۔ خط کے لفافے کے اوپر یوگی کی پاتی لکھا ہے ۔