شرما نے کہاکہ انہوں نے پچھلے پانچ سالو ں سے بی جے پی نے کام کیاہے اور کروڑ ہا روپئے خرچ کئے مگر انہیں دھوکہ دیاگیاہے۔
ماتھرا۔مجوزہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کاٹکٹ دینے سے انکار کے بعد ستیش کمار شرما نے منگل کے روز پارٹی سے استعفیٰ دیدیا اور انہیں ’دھوکہ دینے‘ اور ”ایماندار اور پارٹی کے لئے وقف“ ورکرس کی قدر نہیں کرنے کا الزام لگایاہے۔
شرما جو ماتھرا سے پارٹی لیڈر تھے‘ منگل کے روز میڈیاسے بات کرتے ہوئے روپڑے کیونکہ وہ پارٹی کے لئے اپنے کام کے متعلق بات کررہے تھے۔ شرما نے میڈیا کو بتایاکہ”بی جے پی اب ویسی پارٹی باقی نہیں رہی۔
اب وہ اپنی سونچ پر قائم نہیں ہے۔ صرف ان ہی لوگوں کی پارٹی میں قدر ہے جنھوں نے لوٹ مار کی ہے۔ باقی سنجیدہ اور ایماندار کارکن جو ہیں انہیں نظر انداز کردیاگیاہے۔
میں نے ہر وقت عوامی کاموں کے لئے اپنے وسائل کا ہی استعمال کیا ہے مگر اس کے بدلے پارٹی نے مجھے ٹکٹ دینے سے انکار کردیاہے۔ میں نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اب سے بی جے پی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے“۔
شرما نے کہاکہ پانچ سالوں کے لئے انہوں نے پارٹی کے لئے کام کیا اور دعوی کیاکہ عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں میں اپنے وسائل سے ”کروڑ ہاروپئے‘‘ لگائے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”میں بی جے پی کے لئے پانچ سالوں تک جم کر کام کیا اور کروڑ ہا روپئے لگائے مگرمجھے دھوکہ دیاگیا۔ میرا ہدف1.25لاکھ رووٹ مجوزہ الیکشن میں تھے“۔
واضح رہے کہ شرما کو پچھلے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا‘ ماتھرا منت حلقہ سے انہیں بی ایس پی کے شیام سندر شرما کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
اترپردیش کی 403اسمبلی سیٹوں پر سات مراحل میں انتخابات کاآغاز10فبروری تا3مارچ سے ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 10مارچ کومقرر کی گئی ہے۔