لکھنؤ ۔ اترپردیش حکومت نے ہفتہ کو انڈین ایڈمنسٹریٹوسروس (آئی اے ایس) کے 12افسران کا تبادلہ کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اسپیشل سکریٹری (رابطہ عامہ و اطلاعات)سریندر پرساد سنگھ کو کانپور شہر کے ڈپٹی لیبر کمشنر بنایاگیا ہے ۔وہیں ویٹنگ لسٹ میں رہے آشوتوش نرنجن کو محکمہ پلاننگ کا اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے ۔راکیش کمار مشرا کو محکمہ ہاوسنگ اینڈ اربن پلاننگ کا اسپیشل سکریٹری بنایا گیاہے ۔ یہ بھی ویٹنگ لسٹ تھے ۔جبکہ ویبھو شریواستو کو محکمہ داخلہ کااسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے ۔ منصوبہ بندی اور نفاذ پروگرام ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل سکریٹری راج نارائن سنگھ یادو کو اسی عہدے پر اگریکلچر پروڈکشن کمشنر(اے پی سی)برانچ میں تعینات کیا گیا ہے ۔جبکہ اسپیشل سکریٹری منصوبہ بندی و نفاذ پروگرام وویک کو داخلہ اور جیل امور میں بھیج دیا گیا ہے ۔وہیں ویٹنگ لسٹ میں موجود امرت ترپاٹھی کو محکمہ منصوبہ بندی کا اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے ۔ محکمہ فوڈ اینڈ سول سپلائی اوم پرکاش ورما کو اڈیشنل کمشنر کمرشیل ٹیکس بنایا گیا ہے ۔ اور محکمہ داخلہ و جیل امور کے اسپیشل سکریٹری اتل کمار رائے کو کانپور انڈسٹری کا اڈیشنل کمشنر بنایا گیا ہے ۔وہیں محکمہ داخلہ کے اسپیشل سکریٹری روند پال سنگھ کو اسی عہدے پر محکمہ ثانوی تعلیم بھیج دیا گیا ہے ۔ اے پی سی برانچ کے اسپیشل سکریٹری سندیپ کمار کو محکمہ خواتین و اطفال بھیج دیا گیا ہے ۔ جبکہ ہاوسنگ و اربن پلاننگ کے اسپیشل سکریٹری ڈاکٹر اروند کمار چورسیا کو اے پی سی برانچ میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے ۔