یوپی میں راہول گاندھی کے بھارت جوڑو یاترا میں مصروف ترین تیاریاں

,

   

انتظامات 2000,2500لوگوں کے قیام کے متعلق کئے جارہے ہیں
لکھنو۔اترپردیش میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا(بی جے وائی) کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں‘ جو ریاست میں 3جنوری کے روز داخل ہوگئی اور ہریانہ میں 5جنوری کے روز داخل ہونے سے قبل اترپردیش میں 120کیلو میٹر کی مسافت طئے کریگی۔

کانگریس قائدین کو یقین ہے کہ یاترا پارٹی کے کارکنوں کو جوش دلائے گی اور عوام کو مرکزاو رریاست میں بی جے پی حکومت کی ’بدحکمرانی‘سے واقف کرائے گی۔مذکورہ یاترا جو فی الحال سرمائی وقفہ میں ہے‘ 3جنوری کے روز دہلی کشمیری گیٹ میں ہنومان مندر سے دوبارہ شروعات ہوگی اور غازی آباد میں دوپہر میں داخل ہوگی۔

باغپت کے ماوی کلا گاؤں میں رات میں اس کا توقف رہے گا۔پارٹی قائدین نے کہاکہ یاترا 4جنوری کے روز شاملی ضلع سے ہوتی ہوئی ہریانے میں پانی پت کے سوناولی میں 5جنوری کی شام داخل ہوگی۔ پارٹی کے باغپت ضلع یونٹ صدر یونس چودھری نے کہاکہ مسافرین کا دوندھیرا چیک پوسٹ پر استقبال کیاجائے گا اور 3جنوری کی رات مارچ کا توقف ماوی کلا گاؤں میں رہے گاجہاں پر راہول گاندھی ایک فارم ہاوز میں قیام کریں گے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ انتظامات 2000,2500لوگوں کے قیام کے متعلق کئے جارہے ہیں۔

سابق رکن پارلیمنٹ اور یاترا کی ایڈمنسٹریشن کوارڈنیشن کمیٹی کے رکن پی ایل پونیا نے کہاکہ ”یاترا بھر میں کانگریس ممبرس کاجوش غیرمعمولی رہا ہے۔ اس بات کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ تمام 75اضلاعوں سے پارٹی ورکرس کی یاترا میں شمولیت کو یقینی بنایاجاسکے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”جن لوگوں کو بلایاگیا ہے وہ سبھی ہی تنظیم کے ہیں۔ مقصد صرف بھیڑ جمع کرنا نہیں ہے۔ بلاک صدورسے فہرستیں مانگی گئی ہیں اوران کی تصویروں کے ساتھ پاس بنائے جارہے ہیں اور ان کے قیام او ردیگر ضروریات کے انتظام کئے جارہے ہیں“۔

ان باتوں کے درمیان کے غیرکانگریس اہم قائدین جیسے اکھیلیش یادو‘ مایاوتی‘ او رجیانت چودھری نے یاترا میں شامل ہونے کاارادہ ظاہر نہیں کیاہے‘ پونیا نے کہاکہ یہ ایک غیر سیاسی پروگرام ہے جس کا واضح پیغام ملک سے نفرت کو ختم کرنے او رملک کواتحاد کوبحال کرنا ہے۔

ریاستی کانگریس ترجمان اشوک سنگھ نے حال ہی میں کہا ہے کہ 7ستمبر کو پچھلے سال کنیاکماری سے شروع ہونے والے اس یاترا جس کااختتام جموں کشمیر میں عمل میں ائے گا اترپردیش کے مرحلے میں پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ووڈرا موجود رہیں گے۔

پارٹی کے ایک اور ریاستی یونٹ کی ترجمان انشو اوستھی جو یاترا کے دوران میڈیا انتظام کی انچارج بھی ہوں گی نے کہاکہ ”یاترا کا راستہ سیاسی نفع او رنقصان کا ذہن میں رکھ کر طئے نہیں کیاگیاہے“۔ تاہم پارٹی قائدین کا یہ ماننا ہے کہ گاؤں سطح تک کانگریس کو پروگرام نے زیر بحث لایاہے۔

سابق یونین منسٹر او ریاترا کے اترپردیش میں کوارڈنیٹر سلمان خورشید او رریاستی کانگریس صدر برج لال کھابری اوردیگر اس یاترا کے لئے حمایت کو فروغ دینے کے لئے گاؤں کا دور ہ کررہے ہیں۔