غازی آباد:اہلیت کی سرکاری شرائط پر پورا نہ اترنے والوں سے مفت راشن کی وصولی کے حکم نامے کا ایسا خوف پیدا ہو گیا ہے کہ راشن کارڈ سرنڈر کرنے کا مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ غازی آباد میں صرف 15 دنوں کے اندر 6500 لوگوں نے کارڈ جمع کرایا ہے۔ 9 مئی کو ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر کے حکم میں گندم 24 روپے فی کلو اور چاول 32 روپے کے حساب سے وصول کرنے کو کہا گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں میں راشن کارڈ واپس کرنے کا مقابلہ ہوا۔کل پیر کو 250 لوگ راشن کارڈ جمع کرانے کے لیے ڈسٹرکٹ سپلائی آفس پہنچے۔