یوکرین کا روس میں آئل ریفائنری پر حملہ

   

کیف ۔ 8 اگست (ایجنسیز) روس کے جنوبی کراسنودار علاقہ میں واقع اِلسکی آئل ریفائنری میں ایک ڈرون کا ملبہ گرنے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔ یوکرین گزشتہ کئی ماہ سے مقامی سطح پر تیار کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعہ روس میں تیل کی تنصیبات کو تقریباً روزانہ ہی نشانہ بنا رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ان حملوں کے نتیجے میں روس کو ایندھن کی قلت کا سامنا بھی ہو چکا ہے، جس سے کریملن پر دباؤ بڑھا ہے۔ یوکرین کی جانب سے یہ تازہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے، جب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی جمعہ کو اپنے پہلے سرکاری دورے پر سربیا پہنچے ہیں۔ سربیا ان چند یورپی ممالک میں شامل ہے، جنہوں نے یوکرین پر روسی حملے کے باوجود ماسکو کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ زیلنسکی نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کو اہم مذاکرات طے ہیں۔ وہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ اور وزیر اعظم جورو ماسوت سے ملاقات کریں گے۔ زیلنسکی کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں توسیع، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات، باہمی مفاد کے دیگر شعبوں اور سیکوریٹی امور پر بات چیت کی جائے گی۔