یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں روس کا الیکشن کرانے کا منصوبہ

   

ماسکو : روس 24 فروری سے یوکرین پر حملے کررہا ہے۔ 6 مہینے کی جنگ کے دوران روس نے یوکرین کے کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ اب روس اِن قبضے والے علاقوں میں الیکشن کرانا چاہتا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے 4 نومبر کو ووٹنگ کی تجویز پیش کی ہے۔ دوسری طرف یوکرین نے بوچہ شہر میں روسی افواج پر قتل عام کا الزام لگایا ہے۔ اِس دوران روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت میں کچھ شرائط پر سمجھوتے کی اُمید بھی پیدا ہوئی ہے۔