یوکرین ۔ر وس جنگ 86 ویں دن میں داخل

   

کیف : یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آج 86 واں روز ہے۔ روسی افواج نے یوکرین کے عسکری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے اور دونباس کی اراضی کو آزاد کرانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔مغربی ممالک کی جانب سے کئیف کی مالی اور عسکری سپورٹ جاری ہے۔ ماسکو اس وقت دونباس کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ روسی زبان بولنے والوں کی اکثریت کے حامل علاقہ کے ایک حصے پر 2014ء سے ماسکو نواز علاحدگی پسندوں کا کنٹرول ہے۔یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے آج جمعہ کوکہا کہ روسی افواج دونباس میں دباؤ کو شدید بنا رہی ہیں جو ان افواج کے ہاتھوں ’’جہنم‘‘میں تبدیل ہو چکا ہے۔ روسی افواج کے ولیری گیراسیموف اور امریکی افواج کے مارک میلی کے درمیان یوکرین کی صورتحال زیر بحث آئی۔