٭ 70 ٹن وزنی سامان
(autoclave)
کے ساتھ 74 پہیے والا ایک ٹرک مہاراشٹرا کے ناسک سے 1700 کیلو میٹر کا سفر طئے کرتے ہوئے کیرالا کے ترواننتاپورم میں وکرم سارا بائی اسپیس سنٹر پہونچا ۔ یہ ٹرک ایک دن میں صرف 5 کیلو میٹر کا سفر طئے کرتا ہے اس طرح یہ مسافت طئے کرنے میں 10 ماہ کا وقت لگا ۔ 32 ارکان پر مشتمل عملہ اس ٹرک کو کنٹرول کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ ٹرک سڑک سے گزرتا ہے کوئی اور گاڑی وہاں سے نہ گزرے ۔