Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد 16 اگست ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس ظہیر آباد کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی جن کا ظہیر آباد میں نا معلوم گاڑی کی ٹکر کی وجہ سے انتقال ہوگا۔ دوسرا مراسلہ orthen old age homeآرے تھین اولڈ ایچ ہوم حیات نگر کا تھا جس میں مسلم خاتون زیر پرورش تھی انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی ۔ کاماٹی پورہ پی ایس سے بھی مسلم خاتون کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ ریلوے پولیس پی ایس کا چی گوڑہ سے 4 ‘پی ایس ہمایوں نگر سے 1 ‘ایس آر نگر سے 1 ‘ شاہ عنایت گنج پی ایس سے محمد شرف الامین کے مراسلے میں 2 ‘ پی ایس بنجارا ہلز سے 1 ‘ پی ایس سلطان بازار سے 1 ‘ پی ایس آصف نگر سے ایک ‘پی ایس افضل گنج سے 1 ۔ اسی طرح جملہ 15 مسلم نعشوں بشمول خاتون کی نعشوں کی تدفین قبرستان کوکٹ پلی میں عمل میں لائی گئی ۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہسپتال سے حاصل کیا گیا ۔ ان کی نماز جنازہ مولانا محمد زبیر نے پڑھائی ۔ جناب سید عبدالمنان نے کہا کہ ظہیر آباد ہو یا کوئی شہر ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین کی اطلاع پر دکھ اور مسرت دونوں شامل ہیں ۔ اللہ پاک سے دعا ہیکہ جناب زاہد علی خان کی سرپرستی میں جو ملت فنڈ کے تعاون سے تدفین کا کام جاری رہے۔
اللہ پاک سارے ہندوستان میں اس طرح عام کردے کہ ایک بھی مسلم نعش جلنے نہ پائے ۔ بشری شبنم ‘ سیدہ فہیم النساء ‘سعیدا بیگم ‘ محمد عبدالجلیل ‘سید حبیب حسینی ‘ زاہدہ بیگم نے مرحومین کے لئے دعا مغفرت کی اور اللہ پاک سے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے اس عمل کو قبول فرمائے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے صدر قبرستان کوکٹ پلی عیدگاہ فیس IV جناب شیخ عبدالعزیز اور ان کے رفقاء کا کارخیر میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT