تلنگانہ میں 9 اور 10 مئی کو راہول اور پرینکا گاندھی کی انتخابی مہم

,

   

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی مہم کا شیڈول جاری، 11 مئی کو پٹن چیرو اور مکتھل میں مہم کا اختتام
حیدرآباد 6 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ میں 11 مئی تک پارٹی کی انتخابی مہم کا شیڈول طے کرلیا ہے۔ چیف منسٹر کی مہم کے دوران راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ چیف منسٹر آفس سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریونت ریڈی 7 مئی کو کریم نگر میں جنا جاترا سبھا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس امیدوار کے حق میں مہم چلائیں گے۔ اُسی دن شام 6.30 بجے ورنگل ایسٹ میں روڈ شو اور کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے جبکہ 7.45 بجے شام ورنگل ویسٹ اسمبلی حلقہ میں روڈ شو اور کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ 8 مئی کو شام 5 بجے آرمور میں کارنر میٹنگ سے خطاب ہوگا۔ شام 7 بجے نظام آباد میں روڈ شو اور کارنر میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ 9 مئی کو راہول گاندھی اور 10 مئی کو پرینکا گاندھی تلنگانہ کا دورہ کریں گی۔ 9 مئی کو راہول گاندھی کے ہمراہ ریونت ریڈی سہ پہر 4 بجے نرساپور میں کانگریس کی انتخابی ریالی سے خطاب کریں گے جبکہ شام 6 بجے ایل بی نگر کے سرور نگر اسٹیڈیم میں کانگریس کے جلسہ عام سے خطاب ہوگا۔ 10 مئی کو پرینکا گاندھی کے ہمراہ کاماریڈی اور تانڈور میں کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ 10 مئی صبح 11 بجے کاماریڈی میں جنا جاترا جلسہ عام ہوگا جبکہ دوپہر ایک بجے تانڈور میں انتخابی ریالی رہے گی۔ شام 7 بجے کوکٹ پلی اور شیرلنگم پلی میں روڈ شو اور کارنر میٹنگس سے خطاب کریں گے۔ رات 8.45 بجے منی کونڈہ میں ریونت ریڈی اور پرینکا گاندھی کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ انتخابی مہم کے آخری دن یعنی 11 مئی کو صبح 10 بجے چیف منسٹر پٹن چیرو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جبکہ سہ پہر 3 بجے مکتھل میں کانگریس کی انتخابی ریالی سے خطاب ہوگا۔ 1