Wednesday , September 27 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( راست ) : جناب احمد عبدالطیف مرحوم سب رجسٹرار کی اہلیہ و والدہ جناب احمد عبدالروف سب رجسٹرار متکور ضلع نلگنڈہ محترمہ حلیم النساء بیگم کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد محمدیہ محلہ موسیٰ رام باغ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان اجالے شاہؒ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 3 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ محلہ موسیٰ رام باغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440898270 ۔ 9989711785 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( راست ) : جناب سید حمید پاشاہ عرف حمدو بھائی ولد سید عنایت پاشاہ مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ محمدیہ مسجد سلطان نگر اور تدفین درگاہ یوسفینؒ نامپلی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار 3 اپریل بعد عصر محمدیہ مسجد سلطان نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8801103713 ۔ 9393111357 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاج محمد خواجہ میاں قریشی ولد گڑھو قریشی کا آج انتقال ہوگیا ۔ 2 اپریل کو نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد لعل بازار سکندرآباد میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246211345 ۔ 9849432090 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاجہ منور جہاں زوجہ محمد شیر دل خان مرحوم کا آج بعمر 106 سال انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، وزیر خاں جاگیر دار بکچوڑی بیدر کی صاحبزادی تھیں ۔ نماز جنازہ 2 اپریل کو بعد نماز ظہر جامع مسجد ایرہ گڈہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان جنگی پیرؒ ایرہ گڈہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور ایک لڑکی ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9393820845 پرر بط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT