Friday , September 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد عظیم الدین صدیقی فرزند جناب محمد نظام الدین صدیقی مرحوم کا بعمر 60 سال قلب پر حملہ کے باعث 31 اکٹوبر کو قبل فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جامع مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان تکیہ روشن یاقوت پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور تین فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 3 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8787861576 ۔ 8801861838 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    صاحبزادی رئیس النساء بیگم بنت جناب غلام محمد خاں لودھی کا انتقال بروز ہفتہ 29 اکٹوبر کو ہوگیا ۔تدفین بعد مغرب احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ ہفتہ کو عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9247271046 ۔ 7093659168 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب میر اقبال علی لائسنس انسپکٹر بلدیہ کی دختر محترمہ ثمینہ بیگم زوجہ جناب محمد سہیل ابراہیم ولد جناب محمد عبدالکریم ( بابا کانٹا ) حسن نگر کا 30 اکٹوبر کو ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد رحمانیہ میر عالم منڈی کمان ایلچی بیگ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد رحمانیہ میر عالم منڈی کمان ایلچی بیگ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885243951 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT