Tuesday , May 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : الحاج شیخ حسین ولد جناب محمد علی مرحوم ساکن ماڈرن ٹاون کالونی کا 17 اپریل کو بعمر 91 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد امیر حمزہ میں ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں پانچ فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966323882 ۔ 9394524787 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاجہ سلطانہ بانو عرف صالحہ بیگم زوجہ جناب سید احمد محی الدین مرحوم ریٹائرڈ ٹیچر نیو پروگریسیو ہائی اسکول کا 19 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد صحیفہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866223588 ۔ 9885024662 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب صادق علی مرزا موظف ڈیویژنل انجینئر محکمہ آبرسانی ولد مولوی ببر علی مرزا مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ میت مرحوم کے مکان تالاب کٹہ جعفری گلی کوٹلہ عالیجاہ سے 9-30 بجے اٹھائی جائے گی ۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی کی امامت میں الاوہ سرطوق میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئے گی ۔ مجلس زیارت 21 اپریل 4-30 بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا مہدی علی ہادی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052125331 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب شیخ عزیز احمد فاروقی عمر 75 سال ولد جناب شیخ احمد فاروقی کا 19 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چوک کی مسجد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین برق جنگ کی مسجد سے متصل قبرستان پیٹلہ برج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 21 اپریل بعد نماز عصر چوک کی مسجد میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحوم ( سید جاوید احمد ملازم سیاست ) کے حقیقی بہنوئی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8106633163 ۔ 8978671925 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT