Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات فیس ادخال کی آج آخری تاریخ

ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات فیس ادخال کی آج آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ رعنا تقدیس گزیٹیڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی اسکول گلبل گوڑہ تاڑبن کے مطابق ایس ایس سی امتحانات مارچ 2016 میں ناکام کے لیے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے لیے فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ امتحانات کا آغاز 15 جون سے ہوگا ۔ لہذا جن طلباء نے ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کرنے کی خواہش رکھتے ہوں وہ اپنی فیس جلد سے جلد اسکول کے اوقات 10 بجے دن تا 2 بجے محمد خواجہ معین الدین انچارج کے پاس جمع کروائیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849496908 پر ربط کریں ۔۔

 

ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ کے بعد کیرئیر کے شاندار مواقع
طالب علم کی دلچسپی کے لحاظ سے کورس کا انتخاب اہم ، دکن ریڈیو میں ایم اے حمید کی معلومات
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ کے بعد کورسز اور مواقع پر دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ماہر تعلیم ایم اے حمید نے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتلایا کہ انٹر کا گروپ اور اختیاری مضامین کا انتخاب کیرئیر کا تعین کرتا ہے ۔ جس گروپ سے بچہ تعلیم حاصل کرے گا وہیں تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر اہلیت دیکھی جائے گی ۔ کوئی کامرس کے بعد انجینئرنگ کرنا چاہے تو نہیں کرسکتا کیرئیر کے انتخاب میں مضامین کا انتخاب ، ڈیمانڈ یا طلب اور طالب علم کی دلچسپی نہایت اہم مانی جاتی ہے ۔ زبردستی کسی طالب علم کو داخلہ دلانے سے نتائج غلط نکلتے ہیں ۔ دکن ریڈیو کی آر جے مس شیوانی پرکاش نے آج کے پروگرام میں دن بھر ریکارڈ کئے گئے سوالات کو شامل کیا اور دوران پروگرام پوچھے جانے والے راست سوالات کے جوابات حاصل کیے اور اسٹوڈیو میں موجود محمد جنید اور مس منجو کے شخصی طور پر کئے گئے سوالات کو شامل کیا ۔ ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کے بعد طلبہ اور سرپرستوں میں جو تشویش پائی جاتی ہے ۔ اس کو دور کرنے اور بروقت ان کی رہبری کرتے ہوئے معلومات فراہم کرنے یہ پروگرام نہایت موثر ثابت ہوا ۔ محمد منیر فہیم انصاری نے پروگرام مرتب کیا ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر ہے ۔ آخر میں شیوانی نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT