Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثہ میں نوجوان ہلاک

ٹرین حادثہ میں نوجوان ہلاک

حیدرآباد /5 نومبر ( سیاست نیوز ) بورا بنڈہ علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق یہ نوجوان ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 20 سالہ محمد معین الدین جو نہرو نگر بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن محمد ایوب کا بیٹا تھا ۔ کل بھرت نگر اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT