انتقال

   

حیدرآباد۔/19 ڈسمبر، ( راست ) جناب میر معین الدین علی خان ولد نامدار علی خان تعلقہ مبارک الدولہ جدہ سعودی عرب میں بروز چہارشنبہ 18 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ تدفین جدہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزند اور 9 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391839045 یا 8886096483 پرربط کریں۔
حیدرآباد۔/19 ڈسمبر، ( راست ) حافظ و قاری الحاج حبیب موسی الحسینی (بارکس صلالہ ) سابق خطیب مسجد نانا باغ بشیر باغ کا 18 ڈسمبربروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجدبارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر علماء و مشائخین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو فرزندان حافظ حبیب احمد الحسینی ، حافظ حبیب حامد الحسینی اور تین دختران شامل ہیں۔ مرحوم، مولانا الحاج حافظ سید رؤف علی قادری الملتانی اور مولانا قاضی سید لطیف علی قادری الملتانی کے حقیقی بڑے بہنوئی ہوتے ہیں۔ فاتحہ سیوم ( زیارت ) 21 ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر ( ایک بجے ) جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے۔
٭حضرت شاہ غلام نقشبند غوث محی الدین قادری نقشبندی سجادہ نشین بارگاہ رحمت آباد کا 19 ڈسمبر بروز جمعرات مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ آج بعد نماز جمعہ مدینہ مسجد رحمت آباد میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین بارگاہ کے صحن میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد عصر مدینہ مسجد میں مقر ر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9700268517 یا 9885521569 پر ربط کریں۔