سرحد پر امن کی ابتری ،ہند ۔ چین تعلقات میں کشیدگی

   

نئی دہلی : وزیر خارجہ جئے شنکر نے کہا کہ حقیقی خط قبضہ (ایل اے سی) پر امن و امان کے درہم برہم ہوجانے سے اس کا ہند ۔ چین تعلقات میں منفی اثر پڑ رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مشرقی لداخ میں پانچ ماہ میں کشیدگی ہے۔ دونوں جانب 50 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہند ۔ چین سرحد نہایت ہی پیچیدہ اور مشکل مسئلہ ہے۔ انہوں نے اس موضوع پر ’’دی انڈیا وے‘‘ کتاب کی رسم اجراء تقریب میں یہ بات بتائی۔