مقدونیا کا نام بدلنے کا فیصلہ، امریکہ کا خیرمقدم : پومپو

   

ماسکو13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے میسیڈونیا کے ‘شمالی میسیڈونیا جمہوریہ’ نام رکھنے کے لئے آئین میں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپو نے ہفتہ یہ اطلاع دی۔میسیڈونیا کی پارلیمنٹ میں جمعہ کو اکثریت نے ملک کے نام تبدیل کرنے سے متعلق ایک آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، اس کا نام اسکوپجے اور یونان کے درمیان گذشتہ جون میں ایک معاہدے پر اتفاق کے بعد تبدیل کر دیا تھا۔میسیڈونیا کے صدر جارج ایوانوف نے کہا کہ وہ اس قدم کو قبول نہیں کریں گے لیکن وزیر اعظم زوران جائیف نے کہا کہ اس فیصلے کو صدر کی منظوری کی ضرورت نہیں تھی۔مسٹر پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ میسیڈونیا کی پارلیمنٹ کی جانب سے یونان کے ساتھ پریسپا معاہدے کو منظوری دینے کے لئے ضروری آئینی ترامیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے ۔وزیر خارجہ نے یونان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تنازع کے حل کے لئے میسیڈونیا کے رہنماؤں کے ‘نظریئے ، جرات اور ہمت’ کی تعریف کی۔نام کی تبدیلی سے یونان کے ساتھ میسیڈونیا کا تقریباً 30 برس سے جاری تنازعہ ختم ہو جائے گا، اس کے سبب میسیڈونیا نیٹو اور یورپی یونین میں شامل ہونے سے محروم تھا۔