ملکہ الزبیتھ کی موت کی افواہیں

,

   

لندن ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ دوم کی موت کے تعلق سے افواہیں گشت کررہی ہیں ۔ یہ افواہیں شاہی بحریہ کے ایراسٹیشن میں سپاہیوں کی بھرتی کے بعد پیدا ہونے والی غلط فہمیوں سے پھیل گئی ہیں ۔ بحریہ کے نوجوان معمول کی مشق میں مصروف تھے کہ یہ غلط افواہ پھیلائی گئی ۔ بحریہ کا عملہ لندن برج آپریشن کی پریکٹس کررہا تھا ۔ یہ آپریشن اس وقت کیا جاتا ہے جب ملکہ الزبیتھ کا انتقال ہوجائے ۔جبکہ یہ مشق مناسب ڈھنگ سے انجام دی جارہی تھی ۔ عوام میں اس مشق کے تعلق سے غلط فہمی پیدا ہوئی ۔ لوگوں نے سمجھا کہ ملکہ الزبیتھ کا انتقال ہوگیا ہے ۔ شاہی بحریہ نے اس غلط فہمی کو دور کردیا ۔