کانگریس اور عاپ کے اتحاد کی امید اب بھی برقرار ، پارٹی صدر نے بلایاایک اہم اجلاس

,

   

لوک سبھا انتخابات جیسے جیسے قریب اتے جا رہے ہیں تمام سیاسی پارٹیاں اتنی زیادہ اپنی دلچسپیوں کا مظاہرہ کر رہی ہے اور تیاریا ں زور وشور پر ہے ، ادھر دھلی میں لوک سبھا انتخابات کو لے کر کانگریس اور عاپ کے اتحاد کی امید اب بھی باقی ہے ، اور آج پیر کے روزپارٹی صدر راہل گاندھی نے ایک اہم اجلاس بلایا ہے جس میں عام ادمی پارٹی کے ساتھ اتحاد پر عام فیصلہ لیا جا سکتا ہے ۔
شیلادکشت کی رہائش گاہ پر اجلاس جاری ہے امید کی جا رہی ہے کہ راہل گاندھی پھر ایک بار دہلی کے حالات کے بارے میں معلومات حاصل کرئینگے اور اتحاد کے بارے میں اپنے سب پارٹی لیڈروں کی رائی جانیں گے ۔بتا دیں کہ لو ک سبھا انتخابات کو لے کر عام اادمی پار ٹی اور کانگریس کی صورت حال ابھی واضح نہیں ہوئی ہے ۔عام ادمی پارٹی اپنے ساتوں امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے اور انتخابی مہم بھی شروع ہو چکی ہے ، مگر ذرائع کے مطابق ان میں ابھی بھی اتحاد کی امید کی جا رہی ہے ۔ کانگریس جنرل سکیٹری اور دہلی انچارج پی سی چاکو نے نیوز ایجنسی کو بتاتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس اور عاپ کے اتحاد کے بارے میں کانگریس کے صدر آج اپنا موقف واضح کر ئینگے ۔
(سیاست نیوز)