ملعون راجہ سنگھ کی پریشانیوں میں اضافہ

   

ٹی آر ایس لیڈر پریم سنگھ کی درخواست سپریم کورٹ میں قبول
حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی پریشانیوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایک طرف آج پی ڈی ایکٹ نافذ کرنے کے خلاف مشاورتی بورڈ نے درخواست کی سماعت کی تو دوسری طرف سپریم کورٹ نے راجہ سنگھ کے خلاف دائر ایک درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا ہے ۔ درخواست گذار ٹی آر ایس امیدوار پریم سنگھ نے کہا کہ 2018 میں انتخابی حلف نامہ میں راجہ سنگھ نے فوجداری مقدمات کی تفصیل درج نہیں کی جس پر یکم اکٹوبر تک جواب داخل کرنے مہلت دی گئی ۔ پی ڈی ایکٹ مشاورتی بورڈ چیرمین جسٹس بھاسکر راؤ کی قیادت میں بورڈ نے سماعت کی اور رکن اسمبلی بذریعہ ویڈیو کانفرنس حاضر ہوکر پی ڈی ایکٹ کے خلاف راجہ سنگھ کی بیوی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی تھی ۔ منگل ہاٹ پولیس نے بھی اپنا جواب ایڈوائزری بورڈ کو داخل کردیا اور ایڈوائزری بورڈ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ ع